اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس تحریک عدم اعتماد کیخلاف حکمت عملی پر غور

203

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ4 لیگی ارکان اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی وزرا کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا اور رابطوں کے لیے وفاقی وزرا کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزرا انفرادی طور پر ن لیگ اور پی پی ارکان سے رابطہ کریں گے، حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 4 لیگی ارکان اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر وہ اجلاس میں شریک
نہیں ہوں گے۔ اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔