مارچ کے بہانے بلاول کراچی میں نظر تو آئے‘حلیم عادل

57

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے کراچی سے اسلام آباد تک نکالے جانے والے عوام مارچ پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں بلاول سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے مارچ کے بہانے بلاول زرداری کراچی میں نظر تو آئے بلاول زراری نے کراچی سے مارچ کا آغاز کیا ہے پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ کرپشن سے انفیکٹڈ اور ڈفیکٹڈ لیڈر شپ کی قیادت میں نکالا جارہا ہے۔کراچی کی تباہی کا ذمے دار کون ہے بلاول زرداری سے کراچی کے عوام پوچھنا چاہتے ہیں۔ بلاول صاحب اگر عوامی لیڈر ہیں تو کراچی کے عوام کو جواب دے دیں کہ ان کی پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کو کیوں تباہ کیا ہے، 2009 ء میں سندھ کا بجٹ 150 ارب تھا تب کراچی کے لیے 37 ارب روپے رکھے گئے تھے اس وقت سندھ کا بجٹ 1400 ارب ہے لیکن ابھی بھی کراچی کے لیے 38 ارب رکھے گئے ہیں 13 ارب خرچ کرنے کے باوجود کراچی کے شہریوں کو ایک بوند پانی نہیں ملا بلاول صاحب کراچی کے عوام کو یہ جواب ضرور دیں ۔