بلاول کی تقریر لکھنے والے عقل کو ہاتھ ماریں، شہباز گل

147

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول کی تقریر لکھنے والے عقل کو ہاتھ ماریں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول زرداری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میرے نانا کی اسٹیل مل ہے، میرے باپ نے اسے سسرال کا مال سمجھ کر لوٹا، اتنا لوٹا کہ یہ تباہ و برباد ہوکر بند ہوگئی لیکن پی ٹی آئی سے حساب لوں گا کہ انہوں نے اس کو بحال اور منافع بخش کیوں نہ بنایا؟ اب دوبارہ الیکشن جیت کر میں اس کا دروازہ کھولوں گا اور باقی ماندہ لوٹ مار کروں گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اتنا بے وقوف ہوں کہ مجھے لگتا ہے زیادہ تر پاکستانی عوام شیزوفرینیا(نفسیاتی بیماری)کی مریض ہے اور اگر ایک ڈاکو کا بیٹا اپنے آپ کو مسیحا بیان کرے گا تو بیچارے پاکستانی مان جائیں گے۔ شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ مارش میلو سے بنے ہوئے سنتھیٹک لیڈر صاحب کا دماغ سٹھیا گیا ہے، آپکی تقریر لکھنے والے عقل کو ہاتھ ماریں۔