” پیپلزپارٹی نے اسلام آباد جانے کے لیے کارکنوں کو پیسے دیے ہیں”

285
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

شکارپور:وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اسلام آباد جانے کے لیے کارکنوں کو 30،30ہزارروپے دے رہی ہے۔ یہ بینظیر بھٹو کی نہیں یہ زر اور زرداری کی پارٹی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  سندھ کے عوام سے پوچھنے آیا ہوں 15سال میں پی پی نے کیا کیا؟، ہم سندھ میں صحت کارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن یہ رکاوٹ ہیں، تھر کے لوگوں کو ہم نے صحت کارڈ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سنا ہے بلاول ہم سے ساڑھے تین سال کا حساب لینے اسلام آباد آرہے ہیں، بلاول صاحب بیشک ہم سے ساڑھے 3 سال کا حساب لے لیں، مگر اپنے پندرہ سال کا بھی حساب دینا ہوگا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ  سندھ کے لوگ متبادل قیادت کے منتظر تھے، عمران خان کی شکل میں سندھ کو ایک لیڈر مل گیا ہے، 3سال قبل مودی سرکار نے جارحیت کی،26 کو مودی نے حملہ کیا،27 کو عمران خان نے جواب دیا،نریندر مودی آئندہ سوچ کر پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانا۔