اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ (ن)لیگ واحد پارٹی ہے جو وعدہ کرتی ہے پورا کرتی ہے۔2013 وعدہ کیا تھالوڈ شیڈنگ ختم کریں گے، دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے، معیشت بحال کریں گے۔
احسن اقبال نے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کے بیان پر کہا کہ اپوزیشن 23مارچ کو لانگ مارچ لے کر نہیں آئے گی، گویا کہ وزیر داخلہ کو یقین ہے کہ حکومت کی اس سے پہلے ہی چھٹی ہو جائے گی۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے اپنے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔