نیب راجا پرویز اشرف کیخلاف مالی بے ضابطگی ثابت نہ کر سکا

212

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف نوڈیرو ٹو رینٹل پاور ریفرنس ختم ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔احتساب عدالت نے تحریری فیصلے میں حکم دیا کہ ملزمان کے خلاف مالی بے ضابطگی سے متعلق نیب ثابت نہیں کر سکا۔ احتساب عدالت نے تفصیلی فیصلے میں لکھا کہ ریفرنس میں جو الزامات عاید کیے ہیں وہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائرہ اختیار میں نہیں، ان الزامات پر
قانون کے مطابق کسی اور متعلقہ فورم پر ہی کارروائی چل سکتی ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ نیب کے محض اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر احتساب عدالت ٹرائل نہیں چلا سکتی۔ مزید عدالتی کارووائی جاری رکھنا وقت کا ضیاع ہوگا۔ وفاقی کابینہ ، سب کمیٹی کے فیصلے عدالتی دائرہ اختیار سے باہر ہیں جبکہ ضراراسلم، رانا امجد کو وعدہ معاف گواہ بنانے کا فیصلہ بھی واپس لیا گیا۔احتساب عدالت نے راجا پرویز اشرف، شاہد رفیع سمیت10 ملزمان کے خلاف ریفرنس ختم کیا تھا۔