سکھر (نمائندہ جسارت) سرکاری محکموں میں انتقال کرجانے والے ملازمین کے لواحقین کو انتقال کوٹا تحت نوکریاں دینے کے حوالے سے ضلعی ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خیرپور سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ڈی سی آفس خیرپور کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس اینڈ جی ڈی اے کے آفیسر سدھورو خان جلبانی، اے ڈی سی ٹو محمد اقبال جنڈران سمیت تعلیم، صحت، ہائی وے، پرائمری ایجوکیشن، پروینشل ہائی وے، روینیو، کالج ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انتقال کرجانے والے ملازمین کے لواحقین کی جانب سے درخواستوں پر امیدواروں کے اصل کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ اُمیدواروں سے انٹرویو بھی لیے گئے۔