مولانا فضل الرحمن کی مرحوم رحمن ملک کے گھر آمد‘ بیٹوں سے اظہار تعزیت

91

اسلا م آباد(صباح نیوز)جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن مرحوم سینیٹر رحمن ملک کے گھر گئے اور بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔مولانا فضل
الرحمن نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی۔ان کے ہمراہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی بھی تھے۔