سراج الحق سے محمد حسین محنتی کی قیادت میں وفد کی منصورہ میں ملاقات

125

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی زیرقیادت جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کرکے انہیں 4مارچ کو سکھر میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کی دعوت سمیت بلدیاتی انتخابات، تنظیمی صورتحال
اور سندھ میں حکومت مخالف تحریک ومہنگائی کے خلاف سندھ میں دھرنوں کے شیڈول سے بھی آگاہ کیا۔ امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ4مارچ کو سکھر میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کروں گا۔ مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو،جنرل سیکرٹری امیر العظیم، صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ بجارانی اور مولانا حزب اللہ جکھرو بھی اس موقع پر موجود تھے۔واضح رہے کہ مہنگائی، سودی نظام معیشت سمیت حکمرانوں کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف جماعت اسلامی سندھ کے تحت 4مارچ کو سکھر میں امیر جماعت سراج الحق کی قیادت میں احتجاجی دھرنا ہوگا، سہ پہر 3بجے سکھر پریس کلب کے ساتھ مینارہ روڈ پر ہونے والے دھرنے میں مرکزی وصوبائی قیادت شرکت کرے گی، دھرنے کی کامیابی اور بھرپور عوامی شرکت کے لیے امیر ضلع ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری اور مقامی امیر زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں کارکنان نے تیاریاں شروع کردی ہیں اورمختلف کمیٹیاں بھی قائم کی ہیں۔