عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،ترجمان بلاول

158

اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، لانگ مارچ کا مقصد نالائق اور نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت نے
350 ارب روپے کے ٹیکس دوبارہ بجٹ میں لگائے ہیں۔ مزید سات روپے فی لٹر پٹرول مہنگا کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ حکومت نے کھاد کا بحران پیدا کرکے کسانوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ اس لیے عمران خان کو گھر بھیجنا ضروری ہوگیا ہے۔ ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ لانگ مارچ 5 مارچ کو لاہور پہنچے گا۔ لاکھوں کی تعداد میں عوام لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اپوزیشن کو اکٹھا کرنے میں لیڈنگ کردار ادا کر رہے ہیں۔ اگر کوئی پارٹی سپورٹ کرے گی تو اسے خوش آمدید کہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے کہا کہ لاہور کے عوام باہر نکلیں گے اور سرپرائز دیں گے۔