غلامی کی زنجیریں توڑو اور اپنے مستقبل کے لیے بڑھو، شاہ محمود قریشی کا سندھ کو پیغام

254

کراچی: وفاقی وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سندھ کے عوام کو کہا ہے کہ وقت آگیا، خود داری کا مظاہرہ کریں، غلامی کی زنجیریں توڑ دیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا  پیغام میں کہنا تھا کہ سندھ کی عوامی رابطہ مہم کے لیے روانہ ہورہا ہوں۔ سندھ کے عوام سے درخواست ہے کہ سوچنے کا وقت آگیا ہے، سندھ کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔سندھ کے عوام 15 سال سے ایک حکومت اور کرپشن تلے دبے ہوئے ہیں۔ امید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ کرپشن اور ناقص حکمرانی کے خلاف سر اٹھائے گا۔ عوام خود داری کا مظاہرہ کرینگے اور باہر نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ غلامی کی زنجیریں توڑو اور اپنے مستقبل کے لیے بڑھو۔ بلاول بھٹو کو پنجاب آنے کا حق پہنچتا ہے، وہ آئیں اپنی عوامی رابطہ مہم چلائیں۔ امید ہے سندھ حکومت ہمارے قافلے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، اگر ایسا ہوا تو پی ٹی آئی پنجاب کے کارکن نوٹ کررہے ہوں گے۔ جمہوری روایات کو سامنے رکھتے ہوئے آپ اپنا موقف پیش کریں۔ ہمیں بھی اپنا موقف پیش کرنے دیں۔