کوٹلی:وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرسردارعبدالقیوم نیازی نے کہاہے کہ ایل او سی پیکیج کے تحت جنگ بندی لائن کے قریب تمام خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کریں گے۔ واٹر یوز چارجز سے 12 ارب سالانہ ملیں گے جو ریاست کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔ ہندوستان نے05اگست2019کے بعدمقبوضہ کشمیرمیں حالات کوبہت خراب کردیاہے اورمقبوضہ کشمیرکوفوجی چھاؤنی میں بدل دیاہے ہم دنیابھرمیں مودی کاپیچھاکریں گے اوراس کے مظالم کوعالمی سطح پربے نقاب کریں گے، پاک فوج دنیاکی بہادراوردلیرفوج ہے کشمیری اپنی بہادرمسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اگر بھارت کی بزدل فوج ہمارے نہتے شہریوں پر گولہ باری کرے گی تو ہماری بہادر پاک فوج خاموش نہیں بیٹھے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ ہماری سیاست عوام کی خدمت کرناہے۔کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دے دیا،اب 1 ارب سے زائد مالیت کی رنگ روڈ بھی بنے گی اور واٹر سپلائی سکیمیں بھی بہتر ہوں گی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں تعمیر وترقی کیلئے کوشاں ہیں ، ریاست کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ، ملک کی تعمیر و ترقی کا خواب وزیراعظم پاکستان عمران خان کی لیڈرشپ میں ہی شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ وہ ہفتہ کے روز کوٹلی کے مقامی ہوٹل میں شمولیت پروگرام سے بطورمہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپربیرسٹرسلطان محمودچوہدری عبوررکھتے ہیں ، بیرسٹر سلطان محمود بہترین انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں۔