زرداری اور شہباز شریف کچھ بھی کر لیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، رہنما تحریک انصاف

359

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری اور شہباز شریف لانگ مارچ کریں تحریک عدم اعتماد لائیں یا سڑکوں پر دھمال ڈالیں وزیر اعظم عمران خاں ان کو این آر او نہیں دیں گے.

ان قومی چوروں کو قوم کی لوٹی دولت خزانے میں جمع کرانی پڑے گی یا پھر سزا کاٹنے کے لیے تیار رہیں.وزیر اعظم قوم سے احتساب کا کیا ہوا وعدہ ضرور پورا کریں گے.نواز شریف کو بھی واپس آکر اپنی سزا پوری کرنا پڑے گی۔