پی ایس ایل 7 آخری مرحلے میں داخل ، شائقین کا جوش عروج پر

468
 قلندر ز کا بلے باز اسلام آباد کے خلاف وکٹ گنواتے ہوئے کررہا ہے جس کی روک تھام ہونی چاہیے۔

لاہور (سید وزیر علی قادری) پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ پاکستان سپر لیگ کا میلہ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔کل فائنل کے لیے شائقین کی بھرپور تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ سیمی فائنل میں بھی شائقین کا جوش عروج پر رہا۔ اسٹیڈیم ملتان سلطانز کے نعروں سے گونجتا رہا۔ ملتان سلطانز کے چاہنے والے نوجوان شائقین کا لاہور کی شاہراہوں پر ہلا گلہ بھی جاری رکھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا 7ویں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ اتوار کو فائنل کے موقع پر شائقین کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد اورلاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میں ملتان سلطانز کے چاہنے والوں نے اسٹیڈیم میں بھرپور نعرے لگائے اور اپنی ٹیم کو مکمل سپورٹ کیا۔ اس دوران ملتان سلطانز کے نوجوان فینز نے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بھی ہلہ گلہ جاری رکھا۔ تیاریوں کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اور ایم این ایز بھی دفاعی چمپئن کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔ فائنل کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے انتظامات مکمل کرلیے ہیں جب کہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی منعقد ہوئے جس میں فائنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم سمیت اطراف میں انتہائی سخت سیکورٹی کے اقدامات کیے جائیں گے۔ دوسری طرف فائنل میچ دیکھنے کے لیے شائقین ٹکٹ کے حصول میں ناکامی پر مایوسی کا شکار نظرآئے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹ خرید کر ایک ٹولہ انہیں بلیک