پاکستان اور چین کپاس پر مشترکہ تحقیق کے سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں،ژانگ روئی

515

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور چین کپاس پر مشترکہ تحقیق کے سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز بائیوٹیکنالوجی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے پی ایچ ڈی سپروائزر ژانگ روئی نے کلائمیٹ سمارٹ واٹر فرٹیلائزر انٹیلینٹ سسٹم فار کاٹن اینڈ وِیٹ کے عنوان سے منعقدہ ایک بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چائینہ کی نیشنل نیچرل سائنس فانڈیشن (این ایس ڈی سی) اور پاکستان سائنس فانڈیشن (پی ایس ایف) موسمیاتی تبدیلیوں اور کپاس اور گندم کی پیداواری اقسام میں متعلقہ تبدیلیوں کے مطالعہ کے ذریعے ایک ماڈل قائم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔