ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ اور سجاول میں زہریلے گٹکے اور ماوے کی کھلے عام فروخت کی وجہ سے مہینے میں 70 سے زیادہ کینسر کے کیس رپورٹ، گزشتہ سال 800 سے 900 کیس رپورٹ ہوئے۔ ڈاکٹر شیام کمار اور خدمت خلق کمیٹی کے رہنما انجنیئر ہاشم شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ سول اسپتال کے ڈینٹل شعبہ میں منہ کے کینسر میں مبتلا افراد زیادہ تر مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، ہاشم شاہ نے کہا کہ پولیس کی سرپرستی میں ٹھٹھہ اور سجاول میں گٹکے اور ماوے کی کھلے عام فروخت کی وجہ سے کینسر کے امراض میں اضافہ ہوررہا ہے، پولیس گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں گٹکا مافیا کے خلاف پولیس ایکشن لیتے ہوئے قومی فریضہ انجام دے کر سماجی حلقوں سے بے چینی ختم کرے۔