سراج الحق و دیگر کا ڈاکٹر عطاالرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

323

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کے معروف کالم نگار اور دانشور ڈاکٹر عطا الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔ منصورہ سے جاری تعزیتی بیان میں سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کے نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اسد اللہ بھٹو، راشدنسیم، میاں محمد اسلم، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر قائدین نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے قائدین نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔مرحوم کی نماز جنازہ میں نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے شرکت کی۔