سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے بچ نہیں سکتی، مریم اورنگزیب

338
مریم اورنگزیب  کا وزیراعظم کو فساد،تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشور 

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے پیکا سمیت تمام کالے قوانین کے خلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے بچ نہیں سکتی، کالے قوانین بھی کالی حکومت کے ساتھ رخصت کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے بچ نہیں سکتی ، کالے قوانین بھی کالی حکومت کے ساتھ رخصت کریں گے ۔عمران صاحب کے جانے سے ہی پارلیمنٹ کے دروازے پر لگا تالا کھلے گا، عمران صاحب کے خوف ہے کہ پارلیمنٹ کی کرسیاں الٹا دیں، قالین اکھاڑ دئیے ان شاءاللہ، تمام کالے قوانین کو بھی اسی طرح اکھاڑ کر پھینکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب جتنی مرضی کرسیاں الٹائیں، قالین اکھاڑیں، کالے قانون جاری کریں، آپ کی کرسی الٹنے سے نہیں بچ سکتی معزز عدالت نے ہمارے وکیل منصور صاحب کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے مقدمے کی سماعت کے دوران وہ ہمارے موقف کو بیان کردیں گے حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ پارلیمنٹ کو مفلوج بناکررکھ دیا ہے۔