نوجوان قوم پرستی کے نام پر نفرت کی سیاست سے دور رہیں، رہنما جماعت اسلامی

446
تبدیلی کے دن گنے جاچکے ہیں،ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہیے، رہنما جماعت اسلامی 

کوئٹہ: جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیراحمد ماندائی نے کہاکہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز ومحورہے ہم انشاء اللہ بلوچ نوجوانوں کو تعلیم وروزگار اور بنیادی حقوق دلاکر ان کو معاشرے کے ذمہ دارشہری بنائیں گے بلوچستان کے نوجوانوں کیساتھ سوتیلا سلوک کب تک ہوگا منتخب نمائندے اسمبلی پہنچ کر شاہانہ زندگی گاڑی بنگلے ومراعات میں غریب پسماندہ ووٹرزبلخصوص نوجوانوں کو کیوں بھول جاتے ہیں۔

جماعت اسلامی مایوسی کے ماحول میں امید کی کرن ہے عوام بالخصوص نوجوان جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں ۔حق دو تحریک کی ہر پلیٹ فارم پر بھر پور حمایت کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی نصیر آبادکے دفترمیں وفدبعدازاں ڈیرہ مرادجمالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ عوام الناس ونوجوان ان قوتوں کا ساتھ چھوڑ دیں جوان کے ارمانوں کا قاتل ہیں وعدے کرکے بھول جاتے ہیں۔

الیشن سے پہلے تویادکرتے ہیں لیکن کامیابی کے بعد غائب ہوجاتے ہیں جماعت اسلامی ان سب کے مقابلے میں دیانت دار دین دار امانت داراور باصلاحیت اچھے لوگوں کی پارٹی ہے ہم نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ ظلم وجبر کے خلاف عدل انصاف کے قیام اور جائز قانونی آئینی حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے نوجوانوں کی تربیت کرکے ان کو والدین وخاندان کیلئے فائدہ مند،اثاثہ اورقابل فخر ذمہ داربنایا ۔نوجوان بے راہ روی ،فحاشی وعریانی منشیات ،لسانیت فرقہ واریت اورقوم پرستی کے نام پر نفرت کی سیاست سے دور رہے۔

اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے والدین کے سروں کے تاج بن جائے ۔عصری ودینی تعلیم سے لیس ہوکر ملک وقوم کی خدمت کریں ۔حقیقی انقلابی اسلامی تبدیلی میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ حکمرانوں بلخصوص وفاق کے منفی رویہ ،صوبائی حکمرانوں کی غلط روش ،بدعنوانی اقرباء پروری کرپشن کمیشن مافیاکی وجہ سے نوجوان مایوس ہوگیے ہیں لیکن جماعت اسلامی نوجوانوں کو مایوسی ،بے راہ روی کے دلدل سے نکال کر امید ترقی وتعلیم اورروشنی کی راہ پر ڈالنے چاہتی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں بلوچستان کو حق دو تحریک کے ذریعے بلوچستان سے زیادتیاں ختم ،عوام کو عزت دلاکر رہیں گے۔

اپنے صوبے وگھر میں سیکورٹی فورسزکی جانب سے غیروںجیسا برداشت نہیں کیاجائیگا۔ایف سی وحکمرانوں کا رویہ نامناسب ہے بدقسمتی سے بلوچستان کے معصوم عوام کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرکے لولی پاپ دیکر ٹرخایا جارہا ہے ۔