ماسکو: روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے یوکرین کے معاملے پر چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک پر رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ اعلیٰ سطح مذاکرات چاہتے ہیں، یوکرینی ہتھیار ڈال کر مذاکرات کریں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ نیٹو نے روس کے جائز سیکیورٹی مطالبات کو نظر انداز کیا ہے، نیٹو نے مشرقی یورپ میں فوج تعینات کرکے چیلنج کیا تھا، جس کی وجہ سے ہم نے اپنی سیکیورٹی کے پیش نظر یوکرین پر حملے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب روس کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے مغربی حصے پر قبضہ کرلیا گیا ہے، فوجی کارروائی کی جارہی ہے، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔