سکھر (نمائندہ جسارت ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر و سابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے ذاتی طور پر سرسبز و صاف سکھر مہم کی نگرانی کی جارہی ہے، اس سلسلے میں انکی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کے دوروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلدیہ اعلی سکھر دن رات شہریوں کی خدمت کے لیے کوشاں ہے، شہری صفائی سمیت بلدیہ سے متعلق دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے ہم سے بذریعہ سکھر سٹیزن پورٹل یا براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔