لاہور(آن لائن ) سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’’ آپ کے پاس ووٹ لینے آیا ہوں، آپ اپنا کردار ادا کریں‘‘۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان منصورہ میں ہونے
والی ملاقات میں سابق صدر آصف زرداری نے واضح طور پر کہا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کی بڑی پارٹی ہے اور آپ کا ایک ووٹ ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ووٹ دیں کیونکہ ماضی میں ایک ووٹ کم ہونے سے بل پاس ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ تجاویز کو جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ میں رکھیں گے، اس کے بعد جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ابھی تک اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ای وی ایم کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی ہو گی۔