اسلام آباد(اے پی پی)احتساب عدالت اسلام آبادنے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری
کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 31 مارچ 2022 تک ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی ۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔ سماعت کے آغاز پر آصف زرداری کے وکیل کی جانب سے اپنے موکل کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنا کی درخواست پیش کی گئی ۔ عدالت نے آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔