ایشیاء ہاکی کپ کی تیاری کیلیے 32کھلاڑی کیمپ میں طلب

381

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کی تیاری کے لئے 32 کھلاڑیوں کو قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں بلا لیا،قومی ہاکی کیمپ یکم مارچ کو لاہور میں منعقد ہوگا جوکہ 31 مارچ تک جاری رہے گا، پی ایچ ایف کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین سمیت غیر ملکی فزیکل ٹرینر ڈینیئل بیری اور غیر ملکی گول کیپنگ کوچ باب جان ویلڈہاف بھی کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہونگے، اولمپین خواجہ جنید کیمپ مینجر،گول کیپنگ کوچ اولمپین احمد عالم جبکہ اولمپین سید سمیر حسین، وسیم احمد اور اجمل خان لودھی اسسٹنٹ کوچز کے فرائض سرانجام دینگے۔ محمد اسلم بطور فزیو تھراپسٹ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 19روزہ وقفہ کے بعد یکم تا 31 مارچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیاء کپ کی تیاری کے لئے جن 32 کھلاڑیوں کو قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں بلوایا گیا ہے ان میں گول کیپرز امجد علی ( سوئی سدرن گیس)، وقار (واپڈا)، عبداللہ اشتیاق(ماڑی پیٹرولیم)، اکمل حسین (واپڈا)، ڈیفینڈرز: مبشر علی (واپڈا)، عماد شکیل بٹ (نیشنل بینک)، ابوبکر محمود(نیشنل بینک)، حماد انجم (واپڈا)، تعظیم الحسن (واپڈا)، رضوان علی (پی اے ایف)، عقیل احمد (واپڈا)، محمد عبداللہ (ماڑی پیٹرولیم)، ارباز احمد (ماڑی پیٹرولیم)، عبدالمنان (سوئی سدرن گیس)، مڈ فیلڈرز/ فارورڈز: ایم عمر بھٹہ(واپڈا)، ایم اظفر یعقوب (سوئی سدرن گیس)، رانا وحید (واپڈا)، احمد ندیم (ماڑی پیٹرولیم)، غضنفر علی (ماڑی پیٹرولیم)، سلمان رزاق(واپڈا)، عبدالرحمان (واپڈا)، رومان خان (واپڈا)، حسن امین (ملتان)، معین شکیل (واپڈا)، علی شان (سوئی سدرن گیس)، جنید منظور (نیشنل بینک)، افراز (ماڑی پیٹرولیم)، اعجاز احمد (واپڈا)، عبدالحنان شاہد (واپڈا)، نوحیز زاہد ملک( نیشنل بینک)، شاہ زیب خان (سندھ) اور ابوذر ( نیشنل بینک) شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کلر، وائٹس شرٹس اور ضروری سامان کے ہمراہ کیمپ مینجر اولمپین خواجہ جنید کو یکم مارچ ، سہہ پہر تک رپورٹ کریں۔