آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت31مارچ تک ملتوی

201

اسلام آباد(اے پی پی)احتساب عدالت اسلام آبادنے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 31 مارچ 2022 تک ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی ۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔ سماعت کے آغاز پر آصف زرداری کے وکیل کی جانب سے اپنے موکل کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنا کی درخواست پیش کی گئی ۔ عدالت نے آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی ۔