26 فروری کو زرداری مافیا کا خاتمہ ہوگا،حلیم عادل شیخ

263

کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے   کہا ہے کہ سندھ کو زرداری مافیا نے تباہ کر دیا ہے 14 سالوں میں سندھ کے تمام وسائل کو لوٹا گیا ہے عوام کو صحت، تعلیم، صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں پی ٹی آئی کی کی جانب سے 26 فروری کو حقوق سندھ مارچ سے زرداری مافیہ کا خاتمہ ہوگا سندھ کے عوام اگر زرداری مافیا سے چھٹکارا چاہتی ہیں سندھ میں بہتر صحت، تعلیم کی سہولیات سمیت دیگر بنیادی سہولیات چاہتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا   26 فروری سے 6 مارچ تک دس دن سندھ کے 27مختلف شہروں، گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، نوشہرو فیروز، نوابشاہ، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ،مٹھی، بدین، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو جام، حیدرآباد، جامشورو سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچے گے جہاں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ سندھ کے عوام کے حقوق کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی بھی شرکت کریں گے، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر،سندھ کے صدرعلی زیدی و دیگر قائدین مارچ کی قیادت کریں گے۔

سندھ کے لوگ اپنے حقوق کے لییاس مارچ میں شامل ہوں سندھ میں اچھی تعلیم، صحت، کے لیے ہمارے ساتھ نکلیں زرداری مافیا نے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے ڈاکو راج قائم ہے سندھ میں بچیوں کی عزتیں اور جانیں محفوظ نہیں ہیں سندھ کے حقوق کی جنگ تحریک انصاف کے سنگ لڑیں یہ مارچ سندھ کے چوروں کو بے نقاب کرے گا میں پورے سندھ کی عوام کو دعوت دیتا ہوں وہ اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں تاکہ ملکر سندھ کے چوروں کو بھگایا جا سکے۔