بیجنگ: چین نے یوکرین کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے یوکرین کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوکرین میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ یوکرین مسئلے کا گہرا تعلق منسک معاہدے کے موثر نفاذ میں تاخیر سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف مستقل ہے کہ کسی بھی ملک کی سلامتی اور تحفظات کا احترام کیا جا نا چاہیے۔ واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے مشرقی یوکرین سے علیحدگی اختیار کرنے والی دو ریاستوں کو تسلیم کرلیا ہے۔
واضع رہے روس نے مشرقی یوکرین کے صوبوں ڈونیسک اور لوہانسک کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرتے ہوئے ان علاقوں میں اپنی فوج کو بطور ’امن فوج‘ روانہ بھی کردیا ہے۔