لاہور: کیمپ جیل کا قیدی اسپتال میں دم توڑ گیا

464

لاہور: کیمپ جیل لاہور کا ایک قیدی سروسز ہسپتال لاہور میں دم توڑ گیا۔ متوفی قیدی کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی ہے جو جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل لاہور میں قید تھا۔

جیل حکام کے مطابق متوفی کی حالت خراب ہونے پر اسے علاج کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔