پتنگ فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی ،ڈوریں، چرخیاں اور ہزاروں پتنگیں برآمد

379

فیصل آباد:اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وصدر نے بڑی کارروائی کرکے غلام محمد آباد میں بسنت منانے والے گروہ کے خلاف کریک ڈائون کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف اور اے سی صدر غلام مصطفی جٹ نے پولیس اور ڈولفن فورس کے ہمراہ کارروائی کی اورکیمیکل ڈور تیارکرنے والی مشینیں، 500 سے زائد ڈور کی چرخیاں اور ایک ہزار سے زائد پتنگیں قبضہ میں لے لیں۔

اسسٹنٹ کمشنرزکا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ پتنگ بازی کے خطرناک کھیل کی مکمل انداز میں روک تھام کے لئے سرگرم ہے،شہری بھی پتنگیں وڈور تیار وفروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں جنہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔