جڑانوالہ:برٹش کونسل کی طرف سے انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ کیلئے سرکاری اسکولز کو سال بھر میں مختلف سرگرمیاں کرکے انہیں دیگر ممالک کے اسکولز سے شیئر کرنا تھا جس پر فیصل آباد کے دس سرکاری اسکولز نے انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فیصل آباد میں انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ جیتنے والے اسکولز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پرنسپل قائد اکیڈمی ڈاکٹر نجمہ کوثر، ریجنل پروگرام مینجر ڈاکٹر ظفر اقبال، قائد اکیڈمی پنجاب سے اقصی ریحان نے اسکولز میں آئی ایس اے ایوارڈز تقسیم کئے۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول علامہ اقبال کالونی، ایم سی گرلز ہائی اسکول سوساں روڈ، ایم سی گرلز ہائی اسکول پیپلز کالونی، ایم سی گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈجکوٹ روڈ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول 245 ر۔ب عباس پور، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول راجہ غضنفر کالونی نے انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ حاصل کیا۔ آئی ایس اے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں گرلز ایلیمنٹری سکول 83 گ۔ب، گرلز پرائمری اسکول سنٹرل جیل، لیبارٹری ہائر سیکنڈری اسکول قائد اکیڈمی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول 224 ر۔ب بھی شامل تھے۔
تقریب میں آئی ایس اے ایمبیسیڈر نوید افضل اور میمونہ انور نے بھی شرکت کی اور ایسی سرگرمیوں کے بعد سرکاری اسکولز میں معیار تعلیم بہتر ہونے کی نوید سنائی۔