کوئٹہ(نمائندہ جسارت)صو با ئی دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی کشمیر آ با د میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پرنوجوان کو موٹر سائیکل ، مو با ئل فون اور نقدی سے محروم کر دیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ڈکیتوں نے شہری کو مزاحمت پر تشدد کرکے زخمی بھی کر دیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈکیتی کا واقعہ نواں کلی کے علاقے کشمیر کالونی کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر شہری سمیع اللہ سے ان کی موٹر سائیکل 125، موبائل فون، تین ہزار روپے اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔