میرپورخاص، ایرانی مضر صحت تیل کی فروخت کا انکشاف

178

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص میں ایران سے انتہائی مضر صحت کھانے کے تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے کھانے کے تیل کے بڑے بیوپاریوں نے ہزاروں لیٹرز خوردنی آئل ذخیرہ کر کے اسے کنولا آئل بتا کر فروخت کرنا شروع کر دیا ، ایرانی خوردنی آئل میرپورخاص اور اس کے مضافات میں بڑی مقدار میں دگنی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں ایران سے انتہائی مضر صحت کھانے کے تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے روزانہ کی بنیاد پر ایران سے اسمگلنگ شدہ ہزاروں لیٹرز خوردنی تیل میرپورخاص اور اس کے مضافات میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپورخاص کے کھانے کے تیل کے بڑے بیوپاریوں نے سستے داموں ہزاروں لیٹرز آئل ذخیرہ کر کے اسے کنولا آئل ظاہر کر کے دگنی قیمت پر فروخت کر کے فروخت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ایرانی آئل اسمگلنگ میں ملوث بیوپاریوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ انجانے میں مضر صحت پکانے کا تیل استعمال کر رہے ہیں اور بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت ایرانی آئل فروخت کرنے والے بیوپاریوں اور دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور بیماریوں کے سوداگروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔