پی ایس ایل فائنل میں کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

218

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے معروف سابق کرکٹر سکندر بخت نے 27 فروری کو ہونے ولے پی ایس ایل کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ پہلا کوالیفائر کھیلنے والی دونوں ٹیمیں یعنی ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز فائنل میں جگہ بنالیں گی۔سکندر بخت نے کہا کہ ان دونوں میں سے پہلے فائنل میں کون جائے گا یہ نہیں بتا سکتا لیکن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، شاہین نے اچھا کھیل کھیلا لیکن ان کا ردھم ٹوٹ گیا ہے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم کئی میچز ایک ساتھ جیتی ہے تو اسے اس کا فائدہ ہوتا ہے اور پشاور پچھلے کئی میچز جیت چکی ہے۔اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ فائنل میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کوالیفائی کر جائیں گے۔واضح رہے کہ ایونٹ کے پلےآف کا مرحلہ گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے جس میں ملتان اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، جیتنے والی ٹیم سیدھی فائنل میں جائے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا۔