کینبر: آسٹریلیا نے اگلے ماہ 3ون ڈے اور ایک ٹو ٹوئنٹی پر مشتمل دورہ پاکستان کے لیے وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
جس کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔16 رکنی اسکواڈ میں شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔آسٹریلیا نے 24 سالوں میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کے لیے مضبوط ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے بعد کھیلے جانے والے 3 ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہت سے ٹاپ کھلاڑیوں کو ریسٹ دیا جائے گا۔اسکواڈ میں ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کو شامل نہیں کیا گیا۔
آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ کو رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان روانہ ہونا ہے جس میں 3 ٹیسٹ میں سے پہلا میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہونا ہے۔چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ ہم نے کئی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ایک باصلاحیت اور ورسٹائل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسکواڈ اس دورے میں کامیابی سے مقابلہ کر سکتا ہے اور آئندہ ہونتے والے اہم ٹورنامنٹس کی جانب اپنی پیش رفت جاری رکھ سکتا ہے۔ڈیوڈ وارنر اور کمنز ٹی20 اور ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ان دونوں کھلاڑیوں کے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں معاہدے ہیں اور وہ میکسویل اور ہیزل وڈ کے ہمراہ لیگ میں شرکت کریں گے۔تاہم آسٹریلین چیف سلیکٹر جارج بیلی نے تصدیق کی کہ یہ تمام کھلاڑی پانچ اپریل کو پاکستان کے خلاف واحد ٹی20 میچ کے بعد ہی آئی پی ایل میں اپنی اپنی فرنچائزوں کو دستیاب ہوں گے۔
میکسویل کو شادی کی وجہ سے دورے سے استثنی اور چھٹی دی گئی جبکہ بقیہ کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ٹیسٹ میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑی محدود اوورز کے میچز کے لیے دورے کے لیے اسکواڈ میں شامل ہوں گے، پہلا ون ڈے 29 مارچ کو راولپنڈی میں بھی ہوگا۔پاکستان میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ بحالی کے لیے بگ تھری ممالک میں سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر آنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔1998 کے بعد 24 سالوں میں آسٹریلیا کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا، دونوں ممالک کے بیچ 4 مارچ سے 5 اپریل کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہوگا، دوسرا میچ 12 مارچ سے کراچی میں ہوگا جبکہ آخری ٹیسٹ کی میزبانی 21 مارچ سے لاہور کرے گا۔آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ایرون فنچ(کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن اگر، جیسن بیرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو سومی ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا شامل ہونگے،واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے مضبوط اسکواڈ کا اعلان رواں ماہ کے اوائل میں ہی کیا جاچکا ہے۔آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ: پیٹ کمنز(کپتان)، ایشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹیوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لوباشانے، نیتھن لیون، مچل مارش، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنرشامل ہیں۔