پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے

243

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رحمان ملک کے پھیپھڑےکوروناکی وجہ سےمتاثر ہوئےتھے اور رحمان ملک نجی اسپتال میں کئی روزسےوینٹی لیٹرپرتھے۔

2008 سے 2013 تک وفاقی وزیر داخلہ رہنے والے سینیٹر رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

رحمان ملک کو بینظیر بھٹو کے بہت قریب سمجھا جاتا تھا .

یونیورسٹی آف کراچی نے رحمان ملک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی تھی جبکہ رحمان ملک کو  حکومت پاکستان نے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے بھی نوازا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بھی سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔