لاہور: نیب نے اسحاق ڈار کا بیش قیمتی بنگلہ فوری طور پر فروخت کرنے کیلئے ڈی سی لاہور کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع بنگلہ فوری طور پر فروخت کرنے کیلئے ڈی سی لاہور کو مراسلہ جاری کردیا ہے، گلبرگ میں 4 کنال اراضی پر موجود بنگلہ کی کل مالیت 250 ملین تک شمار کی جارہی ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں نیب لاہور کی ملزم اسحاق ڈار کے خلاف یہ دوسری بڑی ریکوری ہوگی، اس سے قبل نیب لاہور اسحاق ڈار کے اکاؤنٹ سے 50 کروڑ روپے ریکور کروا کر قومی خزانہ میں جمع کرا چکا ہے۔