لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں،نواز شریف کو وطن واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں، میرا مشورہ ہے ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کے پاس جج کی ویڈیوز تھیں تو انکو کسی عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا؟ مریم نواز دعویٰ کرتی ہیں کہ میرے پاس اور بھی ثبوت ہیں۔ مریم نواز کے پاس جو ثبوت ہیں وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سچا ثابت کرنے کے لیے ثاقب نثار کی آڈیو فیک نیوز ہے، نواز شریف کو وطن واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لیباٹری سے جعلی بنوائی گئیں ۔