اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ سے پی پی رہنما خورشید شاہ کے اہلخانہ کو بھی بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے کیس کے تمام شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلیے دائر نیب اپیلیں خارج کردیں، صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کی بھی ضمانت برقرار رکھی گئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ مرکزی ملزم ضمانت پر ہے تو شریک ملزمان کو جیل کیسے بھیج سکتے ہیں؟