مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کی عدالت عظمیٰ میں مستقل جج کی نشست پر مسلمان جج خالد کابوب کو تعینات کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست میں کسی مسلمان جج کی تعیناتی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اسرائیل میں 20 فیصد سے زائد شہری عرب ہیں ۔ 2003 ء کے بعد عرب جج کو اعلیٰ عدالت میں ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل تعینات ہونے والے تمام عرب جج عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔ خالد کابوب اس سے قبل تل ابیب میں جج کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔