سینیٹ ‘ اجلاس میں مراد سعید کی عدم شرکت پر کمیٹی کااحتجاج

189

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات اجلاسوں میں مراد سعید کی عدم شرکت پر اراکین کمیٹی سراپا احتجاج بن گئے ، وفاقی وزیر مواصلات اجلاس میں شریک ہی نہیں ہوتے ، کس بنیاد پر انہیں اچھی کارکردگی والا وزیر بتایاگیا۔ احمد عمرزئی کی زیر صدارت سینیٹ کی مواصلات کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں رکن کمیٹی عبدالغفور حیدری ،دنیش کمال،کامل علی آغا،سیف اللہ ابڑ و سمیت وزارت مواصلات کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔اراکین کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف وزیراعظم کو خط تحریر کیا جائے۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اس بارے میں چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا جائے گا، جس میں ان کے رویے کے بارے میں شکایت درج کرائی جائے گی ،آئی جی موٹر وے نے کمیٹی کو بتایا کہ 5 سال سے ادارے میں ترقیاں نہیں ہوسکیں، بروقت ترقیاں نہ ہونے سے افسران میں بددلی پائی جاتی ہے جبکہ ہمیں اعلیٰ افسران کی اشد ضرورت ہے ، کمیٹی ترقیاں دینے کی سفارش کرے ۔