کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی سیکٹر 25 اے پر قبضے سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی شرقی اور ڈپٹی کمشنر کو فوری کارروائی کرکے 20یوم میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی سیکٹر 25 اے پر قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے حکم کے باوجود تجاوزات ختم نا ہونے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے ڈی آئی جی شرقی اور ڈپٹی کمشنر کو فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔
عدالت نے کارروائی کرکے 20 یوم میں عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پوسٹ آفس سوسائٹی سیکڑ 25اے پر 2012 سے قبضہ ہے۔ ایک سال قبل عدالت نے قبضہ خالی کرانا کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہیں ہوا۔
ڈی سی ایسٹ ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر اداروں نے عدالتی احکامات پر توجہ نہیں دی۔ 1200 سے زیادہ متاثرین اپنے حق کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ پوسٹ آفس سوسائٹی انتظامیہ نے اپنی زمین وگذار کرانے کے لیے عدالت رجوع کر رکھا ہے۔