حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)قونصل جنرل اسلامک جمہوریہ ایران حسن نوریان نے حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران اور حکومت برادر ملک پاکستان سے دوطرفہ تجا رت بڑھانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں صنعتی نمائشوں اور کاروباری سیمینار کا انعقاد کر کے دونوں ممالک کی امپو رٹ اور ایکسپو رٹ کو بڑھائیں گے، حیدرآباد میں جلد ہی ایرانی مصنوعات کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایران میں سرمایہ کار ی اور کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں، تاجر برادری ایران کے ساتھ کاروبار کر ے قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں انٹرنیشنل ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، حیدرآباد چیمبر شرکت کرے۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد فیضان الٰہی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دو سرا بڑا تجا رتی و صنعتی حب ہے، حیدرآباد سے دنیا بھر میں خام کپا س، ٹیکسٹائل یارن، ٹیکسٹائل ملبو سات، پیٹرولیم مصنوعات، جراحی آلات، اجناس، دستکا ری، پھل،پھول اور سبزیاں برآمدات کی جارہی ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران سے ہما رے مضبو ط برادرانہ تجا رتی روابط ہیں، آپ کے دو رے سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا۔ اجلاس میں ایرانی قونصلیٹ کے افسران مہدی عامر جعفری، حسین امینی، سعید احمدی، رضا قنبری کے علاوہ حیدرآباد چیمبر سینئر نائب صدر محمد عارف، نائب صدر دانش شفیق قریشی، سابق صدر فہد حسین شیخ، سابق سینئر نائب صدر محمد وسیم جی، اراکین مجلس عاملہ محمد اقبال بھٹی، جا وید اقبال، سید یاور علی شاہ، عبدالوحید شیخ، عبد الستار خان، اشفاق احمد سومرو، یوسف میمن سمیت صلاح الدین خان غو ری، محمد علی راجپوت، منظو راحمد چاچڑ و دیگر موجود تھے۔