دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے مابین توانائی سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔ ایرانی صدر دوحہ میں چھٹے جی ای سی ایف سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پیر کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق ایرانی صدر اور قطر کے امیر کے مابین ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کو فعال کرنے پر بات چیت بھی کی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک ممالک یوکرائن پر روسی حملے کی صورت میں یورپ کو تیل فراہم کر سکتے ہیں۔