ہنگورجہ: چنہ برادری کے 2 گروپ میں زمین کے حوالے سے جھگڑا

286

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) گائوں موتھپارجہ میں چنہ برادری کے 2 گروپ میںزرعی زمین کے حوالے سے جھگڑے میں7 افراد طارق حسین، عبدالرزاق، نیاز محمد، عبدالقدیر، محمد علی، کامران، فرمان علی چنو شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ہنگورجہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کوعلاج کے لیے رورل ہیلتھ سینٹرمیں داخل کرادیا گیا تاحال کوئی بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا ۔