لاڑکانہ ،جعلی بینک چیک دینے کے مقدمے کی سماعت

114

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کی سیکنڈ سول جج و جڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جعلی بینک چیک دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزم غازی خان جاگیرانی کو 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 28 مئی پر غازی خان جاگیرانی پر 8 لاکھ روپے کا جعلی چیک کا مقدمہ درج ہوا جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا، دوسری جانب سزا کے بعد ملزم کو لاڑکانہ سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔