صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا سکھر میں الخدمت مراکز کا دورہ

500

سکھر(نمائندہ جسارت)صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور نے سکھر میں الخدمت مراکز کا دورہ کیا، صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع سکھر مامون الرشید باجوہ نے دیگر ذمے داران کے ہمراہ انہیں الخدمت فاؤنڈیشن کے چائلڈ پروٹیکشن سینٹر اور الخدمت ڈائیگناسٹک سکھر کا دورہ کرایا، نیشنل ڈائریکٹر الخدمت سماجی خدمات پروگرام عامر محمود چیمہ، نائب صدر الخدمت جنوبی پنجاب محمد فاروق نظامی، امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ، پیما کے رہنما ڈاکٹر ظہیر عمر شیخ سمیت دیگر ہمراہ تھے۔اس موقع پر چار مستحق خاندانوں کو جہیز ، سلائی مشینیں ،اورونٹر پیکیج تقسیم کیے گئے جبکہ اسپیشل چلڈرن اسکول میںمعذور بچوں کو تیار کردہ وہیل چیئرز مفت تقسیم کی گئیں، دوران دورہ محمدعبدالشکور نے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کی کارکردگی کی بابت معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر کو بتایا گیا کہ الخدمت ڈائگنو سٹک سینٹر میں ہیمٹالوجی، مالیکیولر بیالوجی، بائیوکیمسٹری ، اسپیشل کیمسٹری، پیراسائٹولوجی کے ٹیسٹ فل آٹومیشن مشینوں پر سینئر اسٹاف کی زیر نگرانی کیے جا رہے ہیں، بہت کم قیمت میں ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، محمد عبدالشکور نے الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے سراہا۔