اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی کابینہ روز جھوٹ بولتے ہے، فیک نیوز پر سب سے پہلے جھوٹے وزیر اعظم کو گرفتار کرنا چاہیے، عمران خان نے شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے، مطالبہ ہے ان ترامیم کے تحت عمران خان اور ان کی کابینہ پر کارروائی کی جائے، پیکا ترمیم کا معاملہ سنگین ہے، آرڈیننس سے ترمیم ہوئی، اس قانون میں مزید بہتری لائی جانی چاہیے تھی، یہ ترامیم سیکشن 2 ، 20، 43 میں عمران خان کے حکم پر کی گئی ہیں، یہ قانون آزادی اظہار رائے کی وہ تمام شقیں جو آزادی دیتی ہیں ان کی خلاف ورزی ہے، یہ قانون تمام پاکستانیوں کیلیے بن گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم اور قانون کو وہ زیادہ پڑھیں جنہوں نے تبدیلی کے نعرے لگائے تھے، عمران خان نے کالا قانون بنایا ہے، یہ قانون آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے، یہ ترمیم عوام کو ذہنی غلام بنانے کیلیے کی گئی ہے، حکومت پر کسی بھی قسم کی تنقید کو ناقابل ضمانت قرار دیدیا گیا ہے، فیک نیوز کے الزام پر ایف آئی اے گرفتار کرنے کی مجاز ہوگی، 5 سال بعد اگر وہ فیک نیوز، واقعی نیوز نکلے تو اسکی قسمت ہوگی، فیک نیوز کی اس قانون میں کوئی تعریف موجود نہیں ہے۔