کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے 19 پرسنل اسسٹنٹ ٹو جج اور 5 پرسنل اسسٹنٹ ٹو آفیسر کے گریڈ 17 کو اپ گریڈنگ کرکے بی پی ایس 18میں کردیا۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ عبدالرزاق کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا 9دسمبر2021میں اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے گریڈ 17کے پرسنل اسسٹنٹ ٹو جج اور پرسنل اسسٹنٹ ٹو آفیسر کے افسران کو7سالہ کارکردگی کی بنیاد پر اگلے گریڈ18 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ترقی پانے والوں میں پرسنل اسسٹنٹ ٹو جج پرنسپل سیٹ محمد شاہد،محمد گلزار، شفیع محمد، سید مشرف علی، عبدالوہاب گبول، محمد نوید، ندیم حسین، محمدعمران خان، نعیم احمد خان، تحسین احمد، محمد ندیم قریشی، محمد اشرف، سکھر بینچ کے محمد عمران،احسان علی کلوڑ، سرکٹ کورٹ لاڑکانہ کے محمد یوسف پنہور، بشیر احمد، عبدالسلام عباسی، سرکٹ کورٹ حیدرآبا کے طفیل احمد شامل ہیں، جبکہ پرسنل اسسٹنٹ ٹو آفیسر پرنسپل سیٹ کے گلزار احمد لاشاری، رشید الرحمن عبدالشکور اور سکھر بینچ کے عبدالرسول بروہی شامل ہیں۔