کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) سکھر میں اگلے ماہ کے آخرتک روبوٹک سرجری کا یونٹ قائم کرے گا۔ اس بات کا اظہار ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ادیب رضوی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ارسال کردہ ایک خط میںکیا۔ پروفیسر رضوی نے کراچی میں واقع اپنے ادارے ایس آئی یوٹی میں روبوٹک سرجری کے شعبہ کے قیام پرسندھ حکومت کاشکریہ بھی اداکیاہے۔