سندھ ہائی کورٹ نے بطور وائس چانسلرجناح یونیورسٹی تعیناتی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا

379
سندھ ہائی کورٹ نے بطور وائس چانسلرجناح یونیورسٹی تعیناتی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا

کراچی: ہائیکورٹ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق امجد سراج میمن کی تعیناتی سے کیخلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے امجد سراج میمن کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں وزیر اعلی سندھ کو قانون کے مطابق نیا وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔  تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شارٹ لسٹ شدہ سمری وزیراعلی کو ارسال کی جائے۔

وزیراعلی شارٹ لسٹ شدہ سمری میں سے انٹرویوز کرکے نئے وی سی کا تقرر کریں۔ نئے وی سی کا تقرر قانون اور سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں کیا جائے۔ دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ امجد سراج میمن کی بطور وائس چانسلر تقرری خلاف قانون ہے۔ چاہیے ہیں سنیارٹی، اہلیت کی بنیاد پر مستقل وائس چانسلر لگایا جائے۔